حیدرآباد :۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس ۔ انڈیا ایجوکیشنل فاونڈیشن ( یو ایس آئی ای ایف ) ہندوستان میں یو ایس کونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے فل برائیٹ کمیشن کے زیر اہتمام تعلیمی سال برائے 2022-2023 کے دوران فل برائیٹ ۔ نہرو اور فل برائیٹ فیلو شپ کے مواقع پر بروز جمعہ 25 جون کو 3 تا 4-30 بجے دن ورچول اجلاس منعقد ہوگا ۔ فل برائیٹ ۔ نہرو اور دیگر فل برائیٹ ایوارڈس ایسے طلبہ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے تعلیمی اور پیشہ وارانہ میدان میں غیر معمولی معیار رکھتے ہوں اور یونائٹیڈ اسٹیٹ میں اسٹیڈی ریسرچ اور ٹیک کے خواہش مند ہوں ۔ اس سلسلہ میں آن لائن معلوماتی سیشن رکھا گیا ہے جس میں تعلیمی سال 2022-2023 کے دوران ہندوستانی شہریوں کو فل برائیٹ گرانٹ سے متعلق واقف کروایا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اہلیت ، ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، گرانٹ کے فوائد وغیرہ سے سمجھایا جائے گا ۔ شرکاء فل برائیٹ کمیشن ان انڈیا کے عملہ سے سوالات کرنے کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت کرنے کا بہترین موقع حاصل ہوگا ۔ رجسٹریشن لنک
https://tinyurl.com/u2asaux5
سے استفادہ کریں ۔۔