فنشر کا کردار آسان نہیں :شرما

   

نئی دہلی: رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے فنشر جیتیش شرما نے کہا ہے کہ لوور آرڈر پر بیٹنگ کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ انہیں میدان پر زیادہ وقت نہ ملنے کی وجہ سے نشانہ حاصل کرنے کا موقع نہیں ملتا ، یہی وجہ ہے کہ وہ اب 30 یا 40 رنز کی اننگزکو بھی نصف سنچری کے برابر سمجھتے ہیں۔ جیتیش نے جاری آئی پی ایل میں اکثر نمبر6 پر بیٹنگ کی ہے، اور اب تک ان کی سب سے اہم اننگز ممبئی انڈینز کے خلاف 40 رنز (19 گیندوں پر) تھی، جس کی بدولت آر سی بی نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے آر سی بی بولڈ ڈائریز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں کہااب تو سبھی کو فنشر سمجھا جا رہا ہے، لیکن6 یا 7 پر بیٹنگ کرنا واقعی مشکل ہوتا ہے۔