دبئی :ایک ناخوشگوار واقعہ کے سبب انڈین پریمیر لیگ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) کے اوپنر آرون فنچ کو تمباکو نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور لوگوں نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔متعدد صارفین نے آئی پی ایل میں ڈریسنگ روم کے ضوابط پر سوال اٹھائے اور آر سی بی ، آرون فنچ پر شدید تنقید کی۔ ایسی صورتحال میں آئی پی ایل ایک بار پھر غلط وجوہ کی بنا پر سرخیوں میں ہے ۔ہفتے کے روز میچ کے آخری اوور کے دوران جب آر سی بی کو آخری چھ گیندوں پر دس رنز درکار تھے ، کیمرہ مین نے کیمرہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف موڑ دیا۔