فنڈز کی عدم اجرائی پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے ٹرمپ کی دھمکی

   

میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیرکا مسئلہ

واشنگٹن ۔5 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو خبردار کیا کہ میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلہ میں کانگریس اگر 5.6 بلین ڈالر منظور نہ کی تو حکومت امریکہ کا فروری شٹ ڈاؤن کئیں ماہ یا کئی سال جاری رہ سکتا ہے اور دھمکی دی ہیکہ وہ ضرورت پڑھنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ ناکام بات چیت کے اختتام پر یہ بیان جاری کیا ہے ۔ آج میٹنگ کے اختتام پر وائیٹ ہاؤز کے روز گارڈن پر صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے انھں نے یہ بات کہی ۔ صدر نے کہا کہ اُن کی ڈیموکریٹس کے ساتھ ہوئی 90 منٹ کی بات چیت بہت ہی کارآمد رہی لیکن جب اُن سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس کی جانب سے فنڈز کی عدم اجرائی پر وہ کانگریس کو نظرانداز کرنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی نافذ کردیں گے تو انھوں نے اثبات میں جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ نیشنل ایمرجنسی ملک میں نافذ کرکے فوری طورپر دیوار کی تعمیر کو پائے تکمیل پہنچادیں گے ۔ ٹرمپ کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد سینیٹ کے اقلیتی قائد چک شومر نے بیان دیا کہ وہ صدر سے کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو کھلا رکھنا چاہئے لیکن انھوں نے جواب دیاکہ حکومت کو شٹ ڈاؤن رہنا ہی پڑے گا بلکہ یہ شٹ ڈاؤن کئی ماہ یا کئی سال جاری رہ سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیموکریٹس نے کئی دوسرے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔ اس میٹنگ میں ہاؤز اسپیکر نانسی پلوسی بھی شامل تھیں۔