فنڈس کی کمی کے باوجود فلاح و بہبو د کے کاموں میں پیشقدمی

   


شاد نگر میں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم اور دیگر ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی وزیر سبیتااندرا ریڈی کا خطاب

شاد نگر 24 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں شادنگر حلقہ میں تقریباً 75 کروڑ کی شادی مبارک و کلیانہ لکشمی کے رقم کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ہے ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کلیانہ لکشمی، شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر موصوف نے شاد نگر حلقہ کے کتور، شاد نگر اور چودھرگوڈہ منڈلوں کا دورہ کیا۔ مقامی ایم ایل اے وائی انجیا یادو کی قیادت میں سنگ بنیاد و دیگر تقریب پروگراموں میں ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے شرکت کی۔ شادنگر میں کل72 لاکھ 8350 کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس ٹی ٹی ڈی کلیانہ منڈپم میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کیے گئے۔ مناباڈی پروگرام کے حصے کے طور پر گاؤں کے پوٹی سرینواس نامی نوجوان نے اپنے گاؤں میں خود کے پیسہ خرچ کرکے اسکول کی عمارت تعمیر کی، اس اسکول کی عمارت کا افتتاح ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں میں شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی پر 74.50 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر غریب خاندانوں کی خواتین کے ساتھ اپنے چچا کی طرح کام کر رہے ہیں اور چیف منسٹر کے سی آر غریبوں کو تحفظ فراہم کرنے کے کریڈٹ کے مستحق ہیں۔ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حکومت غریبوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر کسی دلال کے غریب خاندانوں کی لڑکیوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سنہرا تلنگانہ کے لئے ایک ایک پیسہ بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی صحت کا خیال رکھنے کا سہرا کے سی آر کو جاتا ہے کہ وہ مفت شوگر اور بی پی ٹسٹ کروا کر ان کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میں خون کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوے انہیں نیوٹریشن کٹس دینے کا سہرا بھی چیف منسٹر کے سی آر کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کئی فلاحی اور ترقیاتی کاموں اور پروگراموں کے باوجود اپوزیشن کی تنقیدوں کو بے معنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت فنڈنگ میں کمی کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایم ایل اے انجیا یادو نے کہا چیف منسٹر کے سی آر کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے فلاحی کاموں کے لئے کروڑوں روپئے مختص کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کو بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کیا۔ آئندہ پانچ سالوں میں حلقہ میں مزید کام انجام دیئے جائیں گے۔اس موقع پر شادنگرآر ڈی او راجیشوری، ایم پی پی خواجہ ادریس احمد ، مدھوسدن ریڈی، زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی، مونسپل چیرمین کے نریندر، وائس چیرمین ایم ایس نٹراجن، نائب ایم پی پی مونیکا، فاروق نگر منڈل تحصیلدار گوپال، سابق مونسپل چیرمین اگنور وشوم، چیتلہ نرسمہا ، پاون کمار، اور دیگر موجود تھے۔ اس تقریب میں سرپنچ پرشانت ریڈی اور دیگر مقامی قائدین اور عوا م سے شرکت کی۔