حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر قائد این اندرسین ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ کے سی آر حکومت غلط طریقہ سے فنڈس حاصل کرنے کیلئے محکمہ آبکاری پر نظر کررہی ہے اور اسکامس میں ملوث ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اندرسین ریڈی نے کہا کہ پانچ ہزار کروڑ روپئے کے ایک اسکام کی اطلاعات ہیں لیکن حقائق کی پردہ پوشی کرنے کیلئے حکومت نئے قواعد اور ریگولیشنس بنا رہی ہے تاکہ اسکامس کو بے نقاب ہونے سے روکا جائے۔