فنڈ روکنے کی دھمکی نامناسب

   

کوروناوائرس وباء سے نازک صورتحال، صدر امریکہ کو ڈبلیو ایچ او کا جواب
جنیوا ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ کوروناوائرس وباء جیسے نازک صورتحال میں فنڈس روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل کے مشیر نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ایک غیرجانبدار ادارہ ہے جس نے چین سمیت کوروناوائرس سے متاثرہ دیگر ممالک کی یکساں مدد کی ہے۔ چین کی طرفداری کرنے کا صدر ٹرمپ کا الزام حقائق کے منافی ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امداد روک دی جائے گی۔ اس پر ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے کہا کہ یہ وقت فنڈ روکنے کا نہیں ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔ امریکہ میں مہلوکین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔