فنگامہ شو کے 75 خوش نصیب شرکاء کو انعامات

   

دفتر سیاست پر قرعہ اندازی کے ذریعہ انعام یافتگان کا انتخاب
حیدرآباد 20 فبروری ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل کے جشن پر سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا تقریب میںشریک شائقین کیلئے ادارہ سیاست کی جانب سے انعامات جیتنے کا موقع رکھا گیا تھا ۔ جو شائقین بمپر ڈرا تقریب حیدرآبادی فنگامہ شو میںشریک ہوئے انہیںانعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ایک کوپن جاری کیا گیا تھا ۔ یہ کوپن شائقین نے اپنا فون نمبر درج کرتے ہوئے واپس جمع کروادیا ۔ ان کوپنس کے ذریعہ 75 خوش نصیبوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ آج دفتر سیاست میں بمپر ڈرا تقریب میں شریک شائقین کی قرعہ اندازی منعقد ہوئی جن میں جملہ 75 انعامات کیلئے قرعہ نکالا گیا ۔ انعام یافتان کی فہرست صفحہ 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ تمام انعام یافتگان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دفتر سیاست سے فون کال موصول ہونے کے بعد کوپن پر درج کردہ نمبر کا فون اور اپنا شناختی ثبوت لائیں اور دفتر سیاست سے 11 بجے دن تا شام 5 بجے رجوع ہوکر اپنا انعام حاصل کرلیں۔ یہ انعامات شائقین کیلئے دوہرا تحفہ ثابت ہوئے ہیں۔