فنگر پرنٹ سرجری کیس میں مزید چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون اور گھٹکیسر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فنگر پرنٹ سرجری کیس میں مزید 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 32 سالہ کملیش، 34 سالہ وشال کمارسیٹھ ساکنان راجستھان ، 45 سالہ بشیر عبدالقادر اور 51 سالہ محمد رفیع ساکنان کیرالا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گذشتہ کارروائی میں کڑپہ کے ساکنان جی این مونیشو ریڈی، ایس وینکٹ رمنا، بی شیوا شنکر اور اے رما کرشنا ریڈی کو انوجی گوڑہ علاقہ کی ایک او یو ہوٹل سے گرفتار کرلیا تھا جو فنگر پرنٹس سرجری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ انجان افراد کو فنگرپرنٹس کی فراہمی کیلئے فنگر پرنٹس کی سرجری کی جاتی ہے اور بڑی سازش اور دھوکہ دہی کے ذریعہ بیرونی ممالک روانہ ہورہے تھے۔ رچہ کنڈہ پولیس اس معاملہ میں ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے تاکہ ایسی مزید ٹولیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔ ع