فنگر پرنٹ موبائیل ایپ کے ذریعہ عادی خطرناک مجرم گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : محبوب نگر ریلوے پولیس نے فنگر پرنٹ موبائل ایپ کے ذریعہ ایک عادی و خطرناک مجرم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر ریلوے پولیس سید اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تلاشی کے دوران 32 سالہ مائیمرلہ گنیش ساکن گاجو واکا وشاکھا پٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ ریلوے پولیس مشتبہ افراد پر نظر رکھتے ہوئے ان کی جانچ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی نظر گنیش پر پڑی اور ریلوے پولیس نے گنیش کی فنگر پرنٹ موبائل ایپ کے ذریعہ جانچ کی اور اسے گرفتار کرلیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق گنیش 28 معاملات میں ملوث ہے ۔ جس میں رہزنی ، ڈکیتی اور عصمت ریزی کے مقدمات شامل ہیں ۔ ریلوے پولیس نے تحصیلدار محبوب نگر کی نگرانی میں پنچنامہ کے بعد ملزم کو وشاکھا پٹنم پولیس کے حوالے کردیا ۔۔ ع