فنی تربیتی مراکز کے ذریعہ روزگار کے موقع فراہم کریں : کلکٹر

   

ناگرکرنول:۔ضلع کلکٹر پی۔اودے کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے اور انہیں بہتر روزگار فراہم کرنے کے لیے متعلقہ شاخوں میں مواقع تلاش کیے جائیں۔ ضلعی سطح کی اسکلس کمیٹی کی پہلی میٹنگ ضلع کلکٹر کی صدارت میں کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں بڑی صنعتوں کی کمی اور بے روزگاروں کو ہنر مندی کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہیں۔اس پر قابو پانے کے لیے ضلع میں اسکل ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا اور مختلف کیاٹیگریز میں ہنر مندی کی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے اور اس مالی سال کے آخر تک گراؤنڈ کرنے کی تیاری کرنے کی ہدایت دی۔ایڈیشنل کلکٹر منو چودھری، جونیئر ایمپلائمنٹ آفیسر راگھویندر، پی ڈی۔ ڈی آر ڈی اے نرسنگ راؤ، ای ڈی ایس سی کارپوریشن رام لال، اسسٹنٹ لیبر کمشنر مہیش، بی سی ویلفیئر آفیسر انیل پرکاش، ضلع زراعت آفیسر وینکٹیشورلو، ضلع افسران، مہاتما گاندھی نیشنل فیلو ناگر کرنول آدتیہ شنکر اور دیگر موجود تھے۔