سنگاریڈی 18 /ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع آفیسر برائے اقلیتی بہبودسنگاریڈی ڈی۔ دیو جا کی پریس نوٹ کے مطابق تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تعلیم یافتہ بیروزگار اقلیتی نوجوان (مسلم ‘ سکھ’بدھ’ جین’ پارسی) کے لئے مختلف شعبوں میں اسکل ڈیو لپمنٹ کورسیس آئی ٹی، تعلیم، صحت، اکاونٹنگ’ ہاوز نگ’ ویٹر نری’ ڈائیری’ فیشن ڈیزائننگ ‘ بیو ٹیشن ‘ باغبانی ‘ سیاحت ‘ ہاسپٹالٹی’ ڈرائیونگ’ الکٹرانکس’ خود روزگار پیشہ ورانہ تربیت دیکر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی اداروں کو منتخب کر نے کیلئے سر کا ری اور خانگی پیشہ وارانہ اداروں سے درخواستیں طلب کر رہی ہیں۔ یہ پیشہ وارانہ ادارے (ا ین ایس ڈی سی، ٹاسک،بورڈ آف انٹر میڈیٹ وی ای ، میپما وغیرہ) جیسے اداروں سے منسلک ہونے چا ہیے۔ قابل ،اہل اور دلچسپی رکھنے والے پیشہ وارانہ تربیتی ادارے اپنی درخواست کو مینیجنگ ڈائرکٹر ، ٹی جی ایم ایف سی ، ہیڈ آفس ، پانچویں منزل ، نامپلی، حیدرآبادمیں 4، اکٹوبر ،تک داخل کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے دفتر برائے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ،پہلی منزل ،انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ کامپلکس ، سنگاریڈی ( یا ) فون نمبر 9032122939 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔