محبوب نگر /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ کورس TCC امتحانات کے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ29 ڈسمبر مقرر ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر رویندر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ساتویں جماعت کامیاب طلباء لوور ایگزامس کامیاب کرکے ہائیر اگزامس کامیاب کرنے والے طلباء داخلے کیلئے اہل ہیں ۔ خواہشمند طلباء www.best.telangana.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ڈرائنگ لوور کیلئے 100 روپئے ، ہائر کیلئے 150 روپئے ٹیلرنگ ایمبرائیڈری لوور کیلئے 150 ہائیر کیلئے 200 امتحانی فیس ادا کرنا ہوگا ۔ فروری 2024 میں امتحانات ہوں گے ۔ امتحان کی فیس سرکاری خزانہ کے ذریعہ DDO.Code 2500303001 پر چالان کے ذریعہ ادا کرنا ہوگا ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرکے کاپی DEO آفس پر داخل کریں ۔