فنی کورس کیلئے مفت تربیت کی فراہمی، آج انٹرویو

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ۔ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کے۔ دیویندر نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہیکہ وزیر اعظم کاؤشل وکاس یوجنا کے تحت مختلف کورس میں مفت تربیت کی فراہمی کے لئے بتاریخ 21 جنوری 2021 میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ امیدوار جنکی عمر اندرون 18 تا 35 سال ہو اہل قرار دئے گئے۔تربیت کی فراہمی کے بعد امیدواروں کو تسلیم شدہ اداروں و کمپنیوں میں ملازمت فراہم کی جائیگی۔ خواہش مند امیدوار بیوڈیٹا , تعلیمی اسنادات معہ زیراعکس کاپی , آدھار کارڈ , بینک پاس بک دو پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ میلہ میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے جائے وقوع ایس آر آر ڈگری کالج طئے کیا گیا۔ امیدوار بتاریخ 21 جنوری 2021 صبح 10 بجے حاضر ہوکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 9100654003 یا 8501995711یا 7780445787 پر ربط کریں۔