فن لینڈ، آسٹریا، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ یورپی یونین اور برازیلی سفارت خانوں میں دیوالی

   

یروشلم؍ نئی دہلی ۔ 20 اکتوبر (آئی اے این ایس) فن لینڈ، اسرائیل، آسٹریا، برازیل، یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک کے سفارتی مشنوں نے پیرکے روز دیوالی کے موقع پر عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ہندوستان میں فن لینڈ کے سفارت خانے نے دیوالی کا جشن ایک کوئز، دوپہر کے کھانے اور رقص کے ساتھ منایا۔ دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے، سفارت خانے نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں مشن کے اہلکار خوشگوار موسیقی پر رقص کرتے دکھائی دیے۔سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا ہندوستان میں ٹیم فن لینڈ کی طرف سے ہیپی دیوالی! ہماری ٹیم نے اس موقع کو ایک تفریحی کوئز، لذیذ دوپہر کے کھانے اور پْرجوش رقص کے ساتھ منایا۔ اسرائیلی سفارت خانے نے دیوالی کی خریداری کی، جہاں انہیں پھول اور دیے خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے سفارت خانے میں رنگولی بھی بنائی اور عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔