برسلز : فن لینڈ ا ور سویڈن نے ناٹورکنیت کے حصول کے لیے سرکاری درخواست ناٹوکے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کو پیش کر دی ہے۔سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے یہ خطوط بیلجین دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے لیے تسلیم شدہ سویڈش اور فن لینڈ کے سفیروں سے وصول کیے۔اسٹولٹن برگ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنا راستہ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ دونوں ممالک کے مطالبات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت سے ناٹو کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔”آج کی گزارشات ایک تاریخی قدم ہے۔ اب اتحادی نیٹو کے راستے پر غور کریں گے۔ تمام اتحادیوں کے سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ہم تمام متعلقہ مسائل کو جامع طور پر تیزی سے حل کرنے پر ْپر عزم ہیں۔”اسٹولٹن برگ نے کہا کہ تمام اتحادی ناٹوکی توسیع کی ضرورت پر متفق ہیں۔