فن لینڈ ترکی سے معاملہ طئے ہوجانے پُرامید

   

زغرب : فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ان کے ملک اور سویڈن کی ناٹومیں شمولیت کی مخالفت کے بر عکس ہم ترکی سے مفاہمت طے کرلیں گے۔ سانا مارین نیکرویشیا کے دارالحکومت زغرب میں اپنے ہم منصب آندرے پلانکوویچ سے ملاقات کی۔بعد ازاں ایک بیان میں مارین نے کہا کہ ہمیںناٹومیں شامل ہونے کی ضرورت ہے جو کہ طویل عرصے تک ہماری اور سویڈن کی مضبوطی کا ضامن بھی ہوگا۔مارین نے ایک سوال کے جواب میںناٹورکنیت کی مخالفت کے تناظر میں ترکی سے موجود تنازعے پرامید ظاہر کی کہ 28 تا29 جون کو میڈرڈ میں ناٹواجلاس سے قبل اس کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔ پلانکوویچ نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی ناٹومیں شمولیت کا خیر مقدم کریں گے،دونوں ملکوں کا یہ فیصلہ قابل احترام ہے،ناٹو کے سائے تلے فن لینڈ اور سویڈن بھی شامل ہونا چاہتے ہیں،ہمیں دور حاضر میں ناٹو کی اہمیت کا اندازہ ہے کیونکہ فن لینڈ کی سرحد روس سے ملتی ہے۔ دونوں وزرائے اعظموں نے یوکرین کی یورپی یونین میں بطور امیدوار ملک حیثیت دینے کی بھی حمایت کی۔ کرویشیئن صدر زوران میلانویچ سے بھی ملاقات کرنے والی مارین نے اس سے قبل البانیہ اور شمالی مقدونیہ کا دورہ کیا تھا۔