ہلسنکی : فن لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ فروری تک فن لینڈ میں موسم سردی سے گرمی کی جانب پیشرفت کرے گا جہاں اوسٹرو بوتھنیا اور لاپ لینڈ میں موسم کی تبدیلی بہت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ شمالی لاپ لینڈ میں جاریہ ماہ موسم کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس سے نقطہ ٔ انجماد تک پہنچ گیا ہے جبکہ اوسٹرو بوتھنیا میں ماہ جنوری دیگر مقامات کے مقابلے کچھ گرم رہا۔ گزشتہ ماہ یہاں کے مغربی علاقوں میں برفباری بھی معمول سے کچھ کم دیکھی گئی۔