فن موسیقی میں پاکستان بھی ہندوستان سے کوئی کم نہیں، یہاں باصلاحیت سنگرس کی بھرمار ہے: راحت فتح علی خان

,

   

کراچی (پاکستان): عالمی شہرت یافتہ پاکستان گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان موسیقی کے میدان میں کسی بھی طرح ہندوستان سے پیچھے نہیں ہے۔ مقامی اخبار کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے۔باصلاحیت سنگرس کی بھرمار ہے۔ سہولیات اور مواقع کے فقدان کے باوجود پاکستان فن موسیقی میں ہندوستان سے پیچھے نہیں ہے۔

انہوں نے قوالی کے تعلق سے کہا کہ میرا خاندان صدیوں سے اس فن سے وابستہ ہے۔دنیا کو قوامی سے روشناس کروایا ’یہ ہماری اساس ہے۔بزرگوں کا اثاثہ ہے۔ انہوں نے نغموں اور موسیقی کے سرقہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ برسوں کی محنت کو ایک لمحہ میں چرا کر اپنے نام سے چلادیتے ہیں جس پر دلی تکلیف ہوتی ہے۔ اس کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کیا جانا چاہئے۔