ساؤتھمپٹن۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے دوران بیٹنگ منفرد انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے اس اسٹانس کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔ فواد عالم نے اپنے انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی اندازکے ساتھ یہاں تک پہنچا اور پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔جو بیٹسمین عام انداز سے کریز پر کھڑے رہیں وہ بھی صفر پر آؤٹ ہوتے اور سنچری بھی بناتے ہیں لہٰذا یہ موضوع میرے لیے اتنی زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ فواد تینوں اسٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں اور گیند سے پہلے کریز پر واپسی ہوتی ہے ، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا امکان زیادہ ہوتاہے ۔ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے ۔یادرہے کہ فواد عالم کی تقربیاً11 برس بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔