کراچی ۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کا م) ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم اس مرتبہ بھی ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے۔ جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے وقت فواد عالم کو 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انہیں راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔