فواد مرزا کی ٹوکیو اولمپکس پر نظریں مرکوز

   

حیدرآباد : ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد پر جہاں ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ، وہیں ہندوستانی اتھلیٹس اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ دریں اثناء فواد مرزا جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے گھوڑ سواری کے مقابلوں میں رسائی حاصل کی ہے اور وہ ٹوکیو اولمپکس میں بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہیں ۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے فواد مرزا نے کہاکہ میرے والد ماہر حیوانیات ہونے کے علاوہ گھوڑوں کے متعلق ان کی معلومات کافی وسیع ہیں جس کی وجہ سے میں اس کھیل سے روشناس ہوا ہو ں۔ میرا بچپن آوٹ ڈور گیمس میں ہی گذرا ہے ، پالتو جانوروں جیسے کتوں ، بلیوں اور گھوڑوں کے ساتھ میرا بچپن سے ہی تعلق رہا ہے ۔ اس کے علاوہ میں گھوڑسواری کے مقابلوں کے علاوہ اولمپکس کا قریب سے مظاہرہ کرتے ہوئے بچپن کو گذارا ہے ۔ 29 سالہ اتھلیٹس نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ فواد مرزا 2000 ء سڈنی اولمپکس میں امتیاز انیس کے بعد عالمی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے اتھلیٹ بنے ہیں ۔