’’فوج، بحریہ اور فضائیہ پوری طرح تیار‘‘

,

   

نئی دہلی : چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ زمین، سمندر اور فضاؤں میں اعلیٰ سطح کی تیاری جاری ہے کیوں کہ ہند ۔ چین سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اُنھوں نے پہلے پراجکٹ 17A اسٹیلتھ فریگیٹ ’ہیمگری‘ کی لانچنگ کے موقع پر کہاکہ لداخ میں ہم تعطل کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ وہاں جو سرگرمیاں جاری ہیں، اُن کی اساس پر ہم نے ہر طرح سے تیاری کررکھی ہے۔ چین کے تبت خود مختار علاقہ میں مختلف نوعیت کی سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی کی مناسبت سے ہم بھی ہر محاذ پر تیار ہیں۔