کاماریڈی :22؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فوجی سرقہ کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار ہوگیا ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی نے بتایا کہ راجنا سرسلہ ضلع کے چندرم پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے شیخ سہیل سال 2015 ء میں ہندوستانی فوج میں بھرتی ہوا تھا اور 2017 ء میں راجنا سرسلہ ضلع کے ویملا واڑہ میں ایک سرقہ کی واردات انجام دینے پر جیل کی سزاء بھی کاٹنے کے بعد دوبارہ فوج میں خدمات انجام دی ۔ 4؍ ستمبر کے روز دیون پلی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں گرو راگھاوایندر کالونی اور بھکنور پولیس اسٹیشن کے جنگم پلی میں سرقہ کی واردات کو انجام دیا ۔ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے بتایا کہ پولیس ماچہ ریڈی گجیا نائیک تانڈہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ بائیک پر جانے والے شیخ سہیل پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے تحویل میں لیا اور پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا اس کے پاس سے تین تولہ سونا اور آدھا تولہ سونے کی انگوٹھی ، 130 تولہ چاندی کے زیورات ، ایر پستول ،کاتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ سہیل غلط شوق کا عادی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ سرقہ کرنا شروع کیا تھا اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لکشمی نارائنا ، رورل ایس آئی چندر شیکھر ریڈی ، سی سی ایس سی آئی ابھیلاش کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔