فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف عوام سڑکوں پر

,

   

لکھنؤ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد متھرا میں عوام چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ وہیں چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں چینی صدر شی جنپنگ کے خلاف سماجی تنظیم کے کارکنوں نے شہر کے کرشنا نگر چوراہے پر احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنان نے مجسمہ بھی جلایا، ہندوستانی فوجیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ فوجی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، دوستی کے نام پر چین نے دھوکہ دیا۔ اس طرح کے نعرے فضا میں بلند ہوئے۔پیر کی رات چین نے ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہندوستان ۔ چین سرحد پر جھڑپیں کی جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے۔ چہارشنبہ کو انڈین سمتا فاؤنڈیشن کے کارکنان نے چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور شہر کے کرشنا نگر چوراہے پر پتلا جلایا۔ چین نے ہندوستان کو توڑ ڈالا، ہندوستانی فوجیوں کو چین سے بدلہ لینا چاہئے، جیسے نعرے لگائے۔بھارتیہ سمتا فاؤنڈیشن کے ضلع صدر لوکیش راہی نے کہا کہ ہندستانی فوجیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ چین نے دوستی کے نام پر ہندوستان سے غداری کی ہے۔ ہم چین کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہندوستانی فوجی چین سے اینٹ کا جواب پتھر کے ساتھ دیں۔سماجی کارکن تاراشنکر گوسوامی نے کہا کہ ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، چین پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، دوستی کی آڑ میں چین غداری کررہا ہے۔