فوجیوں کے افراد خاندان کو ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتیں

   

سینک بھون میں یوم آرمڈ فورس ویٹرنس کے موقع پر جاب میلہ کا انعقاد

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا سب ایریا (TASA) کی جانب سے مختلف کمپنیوں میں 158 امیدواروں کو جس میں 23 ویر نارس اور فوجیوں کے افراد خاندان کو جاب آفر لیٹر پیش کیا گیا۔ سکندرآباد کے گولڈن یام سینک بھون میں 9 ویں یوم آرمڈ فورس ویٹرنس کے موقع پر دیا گیا۔ جاب میلہ آرمی ویلفیر پلیسمنٹ آرگنائزیشن کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں 12 ملٹی نیشنل اور خانگی کمپنیوں نے میجک بس فاؤنڈیشن، فیکٹ سیٹ ریسرچ سسٹمس اور تلنگانہ اوورسیز مینجمنٹ کمپنی (TOMCOM) کے ساتھ مل کر جاب میلہ میں حصہ لیا۔ اس کا مقصد فوجیوں اور سابق فوجیوں کے خاندانی افراد کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ ڈپٹی جی او سی برگیڈیئر این وی ننجن دیشورا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں 223 امیدوار جن میں 206 فوجی اور 27 ویرنارمس کے افراد خاندان نے حصہ لیا۔ اس تقریب کے بعد فوجی اور سابق فوجی دونوں کے لئے بہترین تال میل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور جاب میلہ سے شفاف اور صاف ملازمت حاصل ہوگی اور اس سے فوجی اور ان کے افراد حاندان بہتر زندگی کی شروعات کریں گے۔ (ش)