یانگون : فوجی بغاوت کے خلاف خطاب کرنے پر میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار میں حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی قیادت نے بغاوت کے خلاف بات کرنے پر اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا۔ سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ میانمار میں فوجی بغاوت کرنے والے جنرلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔سفیر نے کہا تھا کہ میں میانمار کی آنگ سان سو چی حکومت کی طرف سے خطاب کر رہا ہوں۔ آنگ سان سو چی سمیت کئی حکام کو گرفتار کر کے نظر بند کردیا گیا۔ عالمی برادری ضروری اقدامات کرتے ہوئے میانمار میں فوجی حکمرانی کا خاتمہ کرے۔