فوجی جوانوں کے درمیان جھگڑا ،ایک جوان ہلاک

   

کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر کے مقامی پی جی کالج میں آج صبح جوانوں کے درمیان جھگڑے میں ایک جوان نے اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سلبھ سنہا نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مقامی پی جی کالج میں ای وی ایم مشین رکھی گئی ہے ، جس کی حفاظت میں جوان تعینات ہیں۔ سیکورٹی میں تعینات چھتیس گڑھ آرم فورس 11 بٹالین سی کمپنی کے جوان نے گولی چلائی، جس میں ہیڈ کانسٹیبل سریندر بھگت مارا گیا۔ فائرنگ کرنے والے جوان کا نام پرشوتم سنگھ ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ آپسی جھگڑے کے بعد نوجوان پرشوتم نے اس واردات کو انجام دیا۔