فوجی جوان قوم کی ڈھال ، وزیراعظم مودی کا سرحد پر خطاب

,

   

Ferty9 Clinic

مسلح افواج کی بدولت ملک کے لوگ گھروں میں چین سے سوتے ہیں ، فوجیوں کے رول کی ستائش

جموں :دیوالی کا تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔اس موقع پرجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی جوان قوم کی ڈھال (شیلڈ) ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے فوجی جوان بھارت ماتا کی ڈھال ہیں۔ فوجی جوانوں کے بدولت ہی ملک کے لوگ اپنے اپنے گھروں میں چین سے سوتے ہیں اور تہواروں کو جوش و جذبے سے مناتے ہیں’۔بھارت کی طرف سے پانچ سال قبل کی جانی والی سرجیکل سٹرائیکس کے لئے فوجی جوانوں کی تعریفیں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ‘ان سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد بھی دہشت گردی پھیلانے کی کوششیں کی گئیں لیکن ان کا بھرپور انداز میں جواب دیا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘ان سرجیکل سٹرائیکس میں آپ (فوجی جوانوں) کے رول کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان میں آپ نے کامیابی کا جھنڈا گھاڑ دیا ان کے بعد بھی امن کی فضا کو خراب کرنے کی کوششیں کی گئیں’۔نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کو بھی اپنی فوجی قوت کو بدلتے ہوئے عالمی جنگی معیارات کے خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔وزیر اعظم کی آمد سے قبل فوجی سربراہ این این نروانے بدھ کو ہی راجوری پہنچ گئے اور اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی صبح جموں ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سیدھے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کی طرف روانہ ہوئے ۔بتا دیں کہ سال2019 میں بھی وزیر اعظم نے راجوری میں ہی سرحد پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا تھا۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت راجوری میں فوج کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جب پونچھ کے نار خاص جنگلوں میں گذشتہ قریب ایک ماہ سے سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری ہے جس میں اب تک دو جے سی اوز سمیت نو فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔