فوجی ساز و سامان کا بہت زیادہ نقصان : یوکرینی فوج

   

کیف۔ یوکرین کی فوج کے ایک جنرل کے مطابق روسی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے انہیں فوجی ساز و سامان کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل وولودیمیر کارپینکو نے امریکی جریدے نیشنل ڈیفنس کو بتایا کہ ابھی تک جاری لڑائی کے نتیجے میں تقریباً 30 سے بچاس فیصد تک ساز و سامان کا نقصان ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تیرہ سو جنگی گاڑیاں، چار سو ٹینک، اور سات سو توپ خانے کے نظام ضائع ہوچکے ہیں۔ اس وقت مشرقی یوکرین کے ڈونباس علاقے میں لڑائی بدستور جاری ہے۔ لوہانسک کے علاقہ میں اسٹریٹجک اعتبار سے اہم شہر سوئروڈونٹسک میں صورتحال کافی ڈرامائی بتائی جا رہی ہے۔