نئی دہلی: ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے آج متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ایک ہفتہ طویل غیر معمولی دورہ پرروانہ ہوئے۔ خلیجی خطہ میں دو اہم ممالک کے ساتھ ہندوستان کی دفاعی تعاون اور سیکوریٹی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ ہندوستان کے فوجی سربراہ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ یو اے ای اور سعودی عرب ہے جبکہ یہ دونوں ممالک پاکستان سے روایتی قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے ہیں، سعودی عرب بھی بہت جلد اسرائیل سے تعلقات بہتر بنائے گا۔ فوجی سربراہ جنرل نروانے نے اپنے دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے فوجی اور سیول قائدین سے ملاقات کریں گے ۔