فوجی سربراہ کی میعاد میں توسیع کیلئے پارلیمنٹ میں بل عجلت میں منظور کیا گیا

   

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کچھ ناراض قائدین کا کہنا ہیکہ فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کی میعاد میں توسیع کا بل پارلیمنٹ میں انتہائی عجلت کے ساتھ بغیر کسی مباحثہ کے پہنچ گیا اور اس طرح بل کے ذریعہ اب فوجی سربراہ، بحریہ کے سربراہ اور فضائی سربراہ کی سبکدوشی کی عمر کو 60 سال سے بڑھا کر 64 سال کردیا گیا جس کا اطلاق جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدرنشین پر بھی ہوگا۔ ساؤتھ ایشین اگینسٹ ٹیررزم اینڈ فار ہیومن رائٹس (SAATH) فورم کے بیانر تلے ناراض گروپ نے چہارشنبہ کو حکومت پاکستان اور کلیدی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے جس طرح عجلت میں بل کو پیش کیا گیا ہے، اس کی شدید مذمت کی جس کے ذریعہ آرمی ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔ اس عاجلانہ منظوری سے پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔