فوجی شمالی کمان کے سربراہ کا دورہ کشمیر

   

جموں 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج وادی کشمیر میں سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرینگر میں آج جمعہ کو لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے تازہ تحدیدات عائد کردی گئی ہیں جبکہ یہاں دفعہ 370 کی برخواستگی کے بعد جو تعطل پیدا ہوا تھا وہ آج 40 ویں دن بھی برقرار ہے اور اسکولس بند ہیں ۔ عوامی حمل و نقل سڑکوں سے غائب ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ناردرن کمان نے وادی کشمیر کا آج دورہ کرتے ہوئے وہاں کی سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔ ایک دفاعی ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ فوجی کمانڈر کے ساتھ چنار کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلن بھی اس دورہ میں موجود تھے اور انہوں نے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔