فوجی صنعت میں سعودیہ کا سب سے بڑا معاہدہ

   

ریاض ۔سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز (سامی) دفاع، توانائی، آئی سی ٹی اور دفاعی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی خریدنے جا رہی ہے جو کہ خانگی فوجی صنعت کا سب سے بڑی معاہدہ ہے۔ سامی کی جانب سے ایڈوانس الیکٹرونکس کمپنی (اے ای سی) کی خریداری 2021 کے پہلے چارماہ میں متوقع ہے۔سامی جو کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کا ذیلی ادارہ ہے، اس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔سامی کے چیئرمین احمد الخطیب نے سعودی پریس ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اے ای سی کو سعودی عرب کی ملٹری انڈیسٹریز کے تاج کا ہیرا سمجھا جاتا ہے اور دفاعی شعبے میں ہونے والے اقدامات بھی یہیں سے طے ہوتے ہیں۔ سامی اور اے ای سی کی مشترکہ کوششوں سے مقامی سطح پر دفاعی ایکوسسٹم بنا لیا جائے گا جس کے آنے والے سالوں میں دیرپا اثرات قومی معیشت پر مرتب ہوں گے۔یہ معاہدہ ویژن 2030 کے اس ضمن میں ہو رہا ہے کہ جس میں 50 فیصد تک فوجی سامان مقامی سطح پر تیار ہو۔ اس وقت اے ای سی کے 85 فیصد ملازمین سعودی ہیں جن میں 500 انجینئرز بھی شامل ہیں۔