پریاگ راج 21 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں چہارشنبہ کو آرمی کا ایک تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ایک تالاب میں گرگیا۔ اطلاعات کے مطابق دوپہر تقریباً بارہ بجے فوجی تربیتی طیارہ اچانک فضا میں توازن کھو بیٹھا اور شہر کے وسط میں واقع ایک تالاب میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں فوج کے تین اہلکار سوار تھے اور خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ ہیں، تاہم اس وقت یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ طیارے میں کل کتنے افراد موجود تھے ۔ یہ حادثہ کے پی کالج کے عقب میں پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔