فوجی قافلہ پر حملہ کے ملزمین کی سزائے موت برقرار

   

Ferty9 Clinic

سماعت کے بعدپاکستان کے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ نے نو دہشت گردوں کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے جنہیں 2004 میں ایک سکیوریٹی قافلہ پر حملہ کے مقدمہ میں یہ سزا سناء گئی تھی ۔ اس حملے میں چھ سکیوریٹی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فبروری 2006 میں11 مشتبہ عسکریت پسندوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی تاہم ان تمام نے اپنی سزاوں کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ کراچی میں جمعہ کو سماعت کے بعد ایک دس رکنی بنچ نے ان ملزمین کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار ر کھا ہے ۔ یہ حملہ کراچی میں کلفٹن برج کے قریب ایک اعلی کمانڈر کے قافلہ پر کیا گیا تھا ۔ دس افراد اس میں ہلاک ہوئے تھے جن میں چھ فوجی اہلکار شامل تھے ۔ عدالت نے نو ملزمین کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے اور دو ملزمین کو بری کردیا ہے ۔