واشنگٹن۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے کرکک صوبے میں فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملے میں امریکی کنٹراکٹر ماراگیا اورکئی امریکی اور عراقی فوجی زخمی ہوگئے ۔امریکی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ امریکی فوج نے بیان جاری کرکے کہا کہ فوجی ٹھکانے پر ہوئے راکٹ حملے میں ایک امریکی کنٹراکٹر مارا گیا ہے اور امریکی فوج اور عراقی فوج کے کئی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں ،جمعہ کو ہوئے اس حملے میں کتنے امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں یہ نہیں بتایا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق فوجی ٹھکانے پر 30راکٹوں سے حملہ کیاگیا۔وہاں امریکی فوجی بھی تعینات تھے۔
اقوام متحدہ کی سائبر کرائم سے لڑنے
روسی تجویز کو منظوری
اقوام متحدہ۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو امریکہ کے اعتراض کے باوجود سائبر جرائم سے لڑنے کے لئے روس کی تجویز کو قبول کر لیا۔مجرمانہ مقاصد سے معلومات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کو لے کر روس کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کے حق میں 79 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ 60 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ 33 ملک غائب رہے۔اس تجویز میں معلومات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کا غلط استعمال کرنے سے روکنے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز ہے ۔