نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ فوج کمانڈروں کے کانفرنس کو آج کے بجائے کل خطاب کریں گے ۔ طے پروگرام کے مطابق انہیں آج اعلی کمانڈروں سے خطاب کرنا تھا۔ سرکاری بیان میں آج بتایا گیا کہ راجناتھ اب چہارشنبہ کو فوجی کمانڈروں سے خطاب کریں گے ۔ ممکنہ یہ تبدیلی امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفع کے ساتھ آج ہونے والی تیسری وزیر سطح کی ٹو پلس ٹو بات چیت کے پیش نظر کی گئی ہے۔
