کوٹا: ہندوستانی فوج میں بھرتی کے لئے ہونے والی آن لائن کامن امتحان 17سے 26اپریل تک ریاست کے 9شہروں میں امتحانات طے شدہ مراکز پر منعقد کئے جائیں گے۔ فوج بھرتی دفتر کے ڈائریکٹر کرنل اندرجیت سنگھ نے بات بتایا کہ فوج بھرتی ہیڈ کواٹر جے پور نے 17سے 26اپریل تک راجستھان کے 9شہروں اجمیر، الور،بیکانیر، ہنومان گڑھ، جودھ پور، جے پور۔ کوٹا،سیکر اور ادے پور میں آن لائن کامن امتحان مقررہ امتحان مراکز پر لیا جائے گا۔امتحان کے لئے جن امیدواروں نے جوائن انڈین آرمی کی ویب سائٹ پر کامیابی کے ساتھ رجسٹریشن کرایا تھا ان کے ہال ٹکٹس اس ویب سائٹ پر بیتھے گئے ہیں۔ امیدواروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈکر لیں جس میں امتحانی مرکز کا بروقت پتہ چل سکے۔