فوج میں بھرتی کیلئے 5 مارچ سے ریالی

   

حیدرآباد: فوج میں بھرتی کے سلسلہ میں ریاست تلنگانہ میں 5مارچ سے ریلی کا آغاز کیا جائے گا اور اس بھرتی میں حصہ لینے کے لئے لازمی ہے کہ خواہشمند امیدوار 19جنوری تا 17فروری کے دوران آن لائن درخواست داخل کریں۔ 5مارچ سے 24مارچ کے دوران بھرتی کیلئے تلنگانہ اسپورٹس اسکول ‘ حکیم پیٹ میں ریلی منعقد کی جائے گی اور آن لائن درخواست کے ادخال کی صورت میں داخلہ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے اضلاع کے نوجوانوں کیلئے ہونے والی بھرتی مہم کے سلسلہ میںتفصیلات کے حصول کیلئے ویب سائٹ
: www.joinindianarmy.nic.in
پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اسی ویب سائٹ پر درخواست بھی داخل کی جاسکتی ہے۔