حیدرآباد۔ لنگر حوض کے فوج میں بھرتی کیمپ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے وہاں پر ناقص انتظامات کے سبب ہنگامہ آرائی کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی نوجوانوں نے فوج بھرتی کیمپ کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں سہولتیں فراہم نہ کرنے کے نتیجہ میں سڑک پر احتجاج کیلئے اُتر آئے اور ٹریفک کو بھی روک دیا۔ لنگر حوض میں فوج میں بھرتی کیمپ کے اعلان کے بعد ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوان آج کیمپ پہنچے تھے۔ نوجوانوں کی جانب سے اچانک ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس لنگر حوض کی پٹرولنگ پارٹی نے وہاں پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔