فوج میں بھرتی کے لئے مختلف ریاستوں میں مہم

   

حیدرآباد،5اکتوبر(یواین آئی)فوج میں بھرتی کی مہم اس ماہ کی 30تاریخ سے آئندہ ماہ کی 6تاریخ تک منعقد کی جائے گی۔ٹیریٹوریل آرمی کی جانب سے سپاہی (عام زمرہ)،سپاہی کلرک اور سپاہی ٹریڈس میں کے عہدوں پر بھرتی کی جائیگی۔اس سے قبل اس ماہ کی 15تاریخ سے 25تاریخ تک بھرتی مہم کا منصوبہ تھا۔مختلف ریاستوں آندھراپردیش، تلنگانہ، کیرل گجرات، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کرناٹک،راجستھان، گوا، مرکزی زیر انتظام علاقوں، دمن دیو، دادار و ناگر حویلی، لکشدیپ، پوڈیچری کے امیدواروں کیلئے اس بھرتی مہم کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20اکتوبر ہے۔