فوج میں خواتین کو کمانڈ عہدہ دینے ،سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش: شیوسینا

   

ممبئی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو تاریخی قرار دیا اور اس کی بھرپور ستائش کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے فوج میں خواتین کو کمانڈ عہدے دینے اور مستقل کمیشن کی منظوری کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ فوج میں خواتین کو کمانڈ پوسٹنگ دینے کی مخالفت کا مرکز کا موقف ان کی توہین کے مترادف ہے۔ شیوسینا کے اخبار ’’سامنا‘‘ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ’’خواتین کے اختیارات‘‘ کی فتح سے تعبیر کیا گیا ہے۔