سری نگر: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سنتھن پاس پر بھاری برف باری میں پھنسے 16 افراد کو نکال کر بچا لیا ہے ۔فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو سول انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری برف باری کے بیچ 16 افراد سنتھن پاس کے نزدیک کہیں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پھنسنے والے لوگوں کو بچانے کے لئے فوج کی ایک ٹیم سنتھن میدان سے سنتھن پاس کی طرف روانہ ہوگئی۔