نئی دہلی، 27 اگست (یواین آئی) ہندوستانی فوج نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 22 اہلکاروں اور تین شہریوں کو بحفاظت نکال لیا ہے جو منگل سے پنجاب کے مادھو پور ہیڈ ورکس کے قریب پھنسے ہوئے تھے ۔ ریسکیو آپریشن چہارشنبہ کی صبح 6 بجے مشکل موسم کے درمیان شروع کیا گیا۔ پٹھان کوٹ کے مادھو پور میں راوی ندی پر بننے والے ڈیم مادھوپور ہیڈ ورکس پر رنجیت ساگر ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد شدید بارشوں کے باعث راوی، اُجھ اور جلالیان ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا، جس سے سیلاب آگیا۔ فوج نے ایک بیان میں کہاکہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے مشکل حالات کے باوجود امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تمام پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے ، اس آپریشن کے دوران جس عمارت میں سی آر پی ایف کے اہلکار اور شہری پناہ لے رہے تھے۔