نئی دہلی :ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیااور اس حادثہ میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔سرچ آپریشن کے بعد دوپائلٹس کی نعشیں ملی ہیں۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کو پائلٹ موجود تھے۔ گوہاٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راؤت نے تصدیق کی کہ چیتا ہیلی کاپٹر کا آج صبح تقریباً 9.15 بجے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔گزشتہ سال بھی چیتا ہیلی کاپٹر اسی طرح گر کر تباہ ہو گیا تھا۔اس سے پہلے سال 2022 میں بھی توانگ کے قریب فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ آسام کے تیز پور میں فوج کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا تھا کہ توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں اڑنے والا آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر 5 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے کے قریب معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن ایک کو بچایا نہیں جا سکا، پائلٹ کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادو کے نام سے ہوئی ۔