فوج کیخلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے شواہد نہیں ملے، تحقیقاتی پینل

   

ینگون ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے خصوصی حکومتی پینل نے روہنگیا مسلم برادری کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں راکھین ریاست میں روہنگیا نسل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران نسل کشی کے شواہد دستیاب نہیں ہوئے ہیں۔ تفتیشی پینل نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ انکوائری کے دوران ایسے ٹھوس ثبوت بھی نہیں ملے، جس سے فوجی اہلکاروں کو جنگی جرائم کا قصور وار ٹھہرایا جا سکے۔ تفتیشی پینل نے روہنگیا عسکریت پسندوں پر الزام لگایا کہ ان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے کریک ڈاؤن کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔