چنڈی گڑھ، 11 مئی (یو این آئی) پنجاب میں مالیرکوٹلا پولیس نے ہندوستانی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں حساس معلومات پاکستان میں مقیم ہینڈلر کو لیک کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کو کہا کہ نئی دہلی میں ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار سے منسلک جاسوسی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قابل اعتماد انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ایک مشتبہ شخص کو پاکستان میں مقیم ہینڈلر کو ہندوستانی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم کی جانب سے کیے گئے انکشافات کی بنیاد پر ایک دوسرے میڈیم کو بھی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔