حیدرآباد ۔ 15جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے آرمی ڈے کے موقع پر فوج کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے سوشل نٹ ورکنگ سائیٹ ٹوئیٹر کے کھاتے سے انہوں نے فوج کو مبارکبادی پیغام دیا اور کہا کہ فوج کی خدمات اور قربانیوں کا کوئی مول نہیں ، فوجیوں کی ہمت اور دلیری کو سلام کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے کارگذار صدر نے فوج کے افراد خاندان کو بھی قابل مبارکباد قرار دیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے آرمی ڈے پر مبارکباد دی ۔ یاد رہے کہ 1948 میں برطانیہ کے آخری کمانڈر سرفرانسیس بوچہ سے ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف جنرل کریا رچا نے 15جنوری کے دن فوجی اختیارات کا جائزہ لیا تھا ۔ اس دن بیرونی فوجی اقتدار سے ملک کو آزادی حاصل ہوئی تھی ۔ اس یاد میں ہر 15جنوری کے دن آرمی ڈے منایا جاتا ہے اور فوج کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے ۔