سری نگر،20مئی(یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے قریب اگلی چوکیوں کا دورہ کر کے موجودہ سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنوں اور تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل شرما کو فوج کی تعیناتی اور مقامی سطح پر درپیش چیلنجز کے بارے میں اعلیٰ فوجی افسران نے بریفنگ دی۔ دورے کا مقصد زمینی حالات کا جائزہ لے کر عملی تیاریوں کو مستحکم کرنا اور آپریشنل ردعمل کو مزید مؤثر بنانا تھا۔